امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدالمتعال بن طالب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن وہب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے عمرو بن الحارث نے حدیث بیان کی کہ قتادہ نے ان کو حدیث بیان کی از حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے قتادہ کو حدیث بیان کی از نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کہ آپ نے ظہر‘ عصر‘ مغرب اور عشاء کی نمازیں پڑھیں‘ پھر وادئ محصب میں سو گئے‘ پھر آپ بیت اللہ کی طرف روانہ ہوئے‘ پس وہاں طواف کیا۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمُتَعَالِ بْنُ طَالِبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ قَتَادَةَ حَدَّثَهُ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ صَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ وَرَقَدَ رَقْدَةً بِالْمُحَصَّبِ ثُمَّ رَكِبَ إِلَى الْبَيْتِ فَطَافَ بِهِ
Reference: Sahih Al Bukhari 1764