امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن المثنیٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں اسحاق بن یوسف نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان ثوری نے حدیث بیان کی از عبدالعزیز بن رفیع‘ انہوں نے کہا کہ
میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ مجھے اس چیز کی خبر دیجئے‘ جس کو آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یاد رکھا ہو کہ آپ نے آٹھ ذوالحجہ کو ظہر کی نماز کہاں پڑھی تھی؟ حضرت انس نے بتایا: منیٰ میں‘ میں نے پوچھا: پھر آپ نے روانگی کے دن کہاں نماز پڑھی تھی؟ حضرت انس نے کہا: ابطح (وادئ محصب) میں‘ تم اس طرح کرو جس طرح تمہارے امراء کرتے ہیں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ أَخْبِرْنِي بِشَيْءٍ عَقَلْتَهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيْنَ صَلَّى الظُّهْرَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ قَالَ بِمِنًى قُلْتُ فَأَيْنَ صَلَّى الْعَصْرَ يَوْمَ النَّفْرِ قَالَ بِالْأَبْطَحِ افْعَلْ كَمَا يَفْعَلُ أُمَرَاؤُكَ
Reference: Sahih Al Bukhari 1763