امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالنعمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں حماد نے حدیث بیان کی از ایوب از عکرمہ‘ وہ بیان کرتے ہیں
کہ اہل مدینہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ ایک عورت نے طواف (زیارت) کرلیا‘ پھر اس کو حیض آگیا (تو کیا وہ روانہ ہوسکتی ہے؟) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ان سے فرمایا: وہ روانہ ہوسکتی ہے‘ انہوں نے کہا: ہم آپ کے قول پر عمل نہیں کریں گے اور حضرت زید بن ثابت کا قول نہیں چھوڑیں گے (وہ کہتے تھے کہ وہ طواف وداع کے بغیر نہیں جا سکتی) حضرت ابن عباس نے فرمایا: جب تم مدینہ جاؤ تو اس کی تحقیق کرلینا‘ پس جب وہ مدینہ پہنچے تو انہوں نے اس کے متعلق سوال کیا تو جن سے انہوں نے پوچھا‘ ان میں حضرت اُم سلیم رضی اللہ عنہا بھی تھیں‘ انہوں نے حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا کی حدیث بیان کی۔
اس حدیث کو خالد اور قتادہ نے عکرمہ سے روایت کیا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ أَنَّ أَهْلَ الْمَدِينَةِ سَأَلُوا ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ امْرَأَةٍ طَافَتْ ثُمَّ حَاضَتْ قَالَ لَهُمْ تَنْفِرُ قَالُوا لَا نَأْخُذُ بِقَوْلِكَ وَنَدَعُ قَوْلَ زَيْدٍ قَالَ إِذَا قَدِمْتُمْ الْمَدِينَةَ فَسَلُوا فَقَدِمُوا الْمَدِينَةَ فَسَأَلُوا فَكَانَ فِيمَنْ سَأَلُوا أُمُّ سُلَيْمٍ فَذَكَرَتْ حَدِيثَ صَفِيَّةَ رَوَاهُ خَالِدٌ وَقَتَادَةُ عَنْ عِكْرِمَةَ
Reference: Sahih Al Bukhari 1758