Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1757

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از عبدالرحمان بن القاسم از والد خود از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا‘ وہ بیان کرتی ہیں

کہ حضرت صفیہ بنت حیی زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حیض آ گیا‘ انہوں نے اس کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا تو آپ نے فرمایا: کیا یہ ہمیں ٹھہرانے والی ہیں‘ لوگوں نے بتایا کہ وہ طواف زیارت کر چکی ہیں‘ آپ نے فرمایا: پھر کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَيٍّ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَاضَتْ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَحَابِسَتُنَا هِيَ قَالُوا إِنَّهَا قَدْ أَفَاضَتْ قَالَ فَلَا إِذًا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1757