امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اصبغ بن الفرج نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن وہب نے خبر دی از عمرو بن الحارث از قتادہ‘ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے ان کو حدیث بیان کی
کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر‘ عصر اور مغرب اور عشاء کی نمازیں پڑھیں‘ پھر وادئ محصب میں ایک نیند لی‘ پھر سوار ہو کر بیت اللہ گئے‘ سو وہاں طواف کیا۔
لیث نے عمرو بن الحارث کی متابعت کی‘ انہوں نے کہا: مجھے خالد نے حدیث بیان کی از سعید از قتادہ‘ انہوں نے کہا کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے ان کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بیان کی۔
حَدَّثَنَا أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ ثُمَّ رَقَدَ رَقْدَةً بِالْمُحَصَّبِ ثُمَّ رَكِبَ إِلَى الْبَيْتِ فَطَافَ بِهِ تَابَعَهُ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي خَالِدٌ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
Reference: Sahih Al Bukhari 1756