Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1754

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عبداللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالرحمن بن القاسم نے حدیث بیان کی اور وہ اپنے زمانہ میں سب سے افضل تھے‘ انہوں نے اپنے والد سے سنا اور وہ اپنے زمانہ میں سب سے افضل تھے‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنا‘ وہ بیان کرتی ہیں کہ

جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام باندھا تو میں نے اپنے ان دونوں ہاتھوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشبو لگائی اور جب آپ نے احرام کھولا تو آپ کے طواف زیارت کرنے سے پہلے میں نے آپ کو خوشبو لگائی اور حضرت عائشہ نے اپنے دونوں ہاتھ پھیلائے۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ وَكَانَ أَفْضَلَ أَهْلِ زَمَانِهِ يَقُولُ سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا تَقُولُ طَيَّبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدَيَّ هَاتَيْنِ حِينَ أَحْرَمَ وَلِحِلِّهِ حِينَ أَحَلَّ قَبْلَ أَنْ يَطُوفَ وَبَسَطَتْ يَدَيْهَا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1754