Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1753

اور محمد نے کہا: ہمیں عثمان بن عمر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یونس نے خبر دی از الزہری

کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اس جمرہ کو رمی کرتے جو مسجد منیٰ کے قریب ہے تو اس کو سات کنکریاں مارتے اور جب بھی کنکری مارتے تو اللہ اکبر پڑھتے‘ پھر اس کے آگے بڑھ کر قبلہ کی طرف منہ کر کے ٹھہر جاتے اور دونوں ہاتھ بلند کر کے دعا کرتے اور وہاں کافی دیر ٹھہرے رہتے‘ پھر دوسرے جمرہ پر آتے‘ پس اس کو سات کنکریاں مارتے اور ہر کنکری مارتے وقت اللہ اکبر پڑھتے‘ پھر بائیں جانب وادی کے قریب اترتے‘ پھر وہاں قبلہ کی طرف منہ کر کے کھڑے ہوتے اور دونوں ہاتھ بلند کر کے دعا کرتے‘ پھر اس جمرہ کے پاس آتے جو العقبہ کے پاس ہے‘ پس اس کو سات کنکریاں مارتے‘ ہر کنکری کو مارتے وقت اللہ اکبر پڑھتے‘ پھر لوٹ جاتے اور اس کے پاس نہیں ٹھہرتے تھے‘ الزہری نے کہا: میں نے سالم بن عبداللہ سے سنا‘ وہ اس حدیث کی مثل از والد خود از نبی صلی اللہ علیہ وسلم روایت کرتے تھے‘ اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی ایسا ہی کرتے تھے۔

وَقَالَ مُحَمَّدٌ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا رَمَى الجَمْرَةَ الَّتِي تَلِي مَسْجِدَ مِنًى يَرْمِيهَا بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ، يُكَبِّرُ كُلَّمَا رَمَى بِحَصَاةٍ، ثُمَّ تَقَدَّمَ أَمَامَهَا، فَوَقَفَ مُسْتَقْبِلَ القِبْلَةِ، رَافِعًا يَدَيْهِ يَدْعُو، وَكَانَ يُطِيلُ الوُقُوفَ، ثُمَّ يَأْتِي الجَمْرَةَ الثَّانِيَةَ، فَيَرْمِيهَا بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ، يُكَبِّرُ كُلَّمَا رَمَى بِحَصَاةٍ، ثُمَّ يَنْحَدِرُ ذَاتَ اليَسَارِ، مِمَّا يَلِي الوَادِيَ، فَيَقِفُ مُسْتَقْبِلَ القِبْلَةِ رَافِعًا يَدَيْهِ يَدْعُو، ثُمَّ يَأْتِي الجَمْرَةَ الَّتِي عِنْدَ العَقَبَةِ، فَيَرْمِيهَا بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ، يُكَبِّرُ عِنْدَ كُلِّ حَصَاةٍ، ثُمَّ يَنْصَرِفُ وَلاَ يَقِفُ عِنْدَهَا» قَالَ الزُّهْرِيُّ: سَمِعْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يُحَدِّثُ مِثْلَ هَذَا، عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُهُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1753