Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1752

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اسماعیل بن عبداللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے میرے بھائی نے حدیث بیان کی از سلیمان از یونس بن یزید از ابن شہاب از سالم بن عبداللہ

کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما پہلے جمرہ پر سات کنکریاں مارتے تھے‘ پھر ہر کنکری کے بعد اللہ اکبر پڑھتے تھے‘ پھر آگے بڑھ کر نرم زمین میں چلے جاتے‘ پھر قبلہ کی طرف منہ کر کے کھڑے ہوجاتے‘ پھر کافی دیر کھڑے رہتے اور دونوں ہاتھ بلند کر کے دعا کرتے‘ پھر اسی طرح درمیانی جمرہ کو کنکریاں مارتے‘ پھر بائیں طرف نرم زمین میں چلے جاتے اور قبلہ کی طرف منہ کر کے کھڑے ہو جاتے اور کافی دیر کھڑے رہتے اور دونوں ہاتھ بلند کر کے دعا کرتے‘ پھر وادی کے نیچے جمرۃ العقبہ کو کنکریاں مارتے اور وہاں نہیں ٹھہرتے تھے اور وہ یہ کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي أَخِي عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا كَانَ يَرْمِي الْجَمْرَةَ الدُّنْيَا بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ ثُمَّ يُكَبِّرُ عَلَى إِثْرِ كُلِّ حَصَاةٍ ثُمَّ يَتَقَدَّمُ فَيُسْهِلُ فَيَقُومُ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ قِيَامًا طَوِيلًا فَيَدْعُو وَيَرْفَعُ يَدَيْهِ ثُمَّ يَرْمِي الْجَمْرَةَ الْوُسْطَى كَذَلِكَ فَيَأْخُذُ ذَاتَ الشِّمَالِ فَيُسْهِلُ وَيَقُومُ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ قِيَامًا طَوِيلًا فَيَدْعُو وَيَرْفَعُ يَدَيْهِ ثُمَّ يَرْمِي الْجَمْرَةَ ذَاتَ الْعَقَبَةِ مِنْ بَطْنِ الْوَادِي وَلَا يَقِفُ عِنْدَهَا وَيَقُولُ هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1752