Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1751

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عثمان بن ابی شیبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں طلحہ بن یحییٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یونس نے حدیث بیان کی از الزہری از سالم از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما‘

وہ پہلے جمرہ پر سات کنکریاں مارتے‘ ہر کنکری مارنے کے بعد اللہ اکبر پڑھتے‘ پھر آگے بڑھتے حتیٰ کہ نرم اور ہموار زمین میں آ جاتے یعنی نشیب میں‘ پھر قبلہ کی طرف منہ کر کے کھڑے ہو جاتے‘ پھر کافی دیر کھڑے رہ کر اور دونوں ہاتھ بلند کر کے دعا کرتے‘ پھر دوسرے (درمیانی) جمرہ کو کنکریاں مارتے‘ پھر بائیں جانب مڑ کر لا الہ الا اللہ پڑھتے اور قبلہ کی طرف منہ کر کے کافی دیر تک دعا کرتے رہتے اور دونوں ہاتھ بلند رکھتے ہوئے دعا کرتے‘ پھر وادی کے نیچے سے جمرۃ العقبہ کو کنکریاں مارتے اور اس کے پاس نہیں ٹھہرتے تھے‘ پھر واپس چلے جاتے اور کہتے: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ كَانَ يَرْمِي الْجَمْرَةَ الدُّنْيَا بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ يُكَبِّرُ عَلَى إِثْرِ كُلِّ حَصَاةٍ ثُمَّ يَتَقَدَّمُ حَتَّى يُسْهِلَ فَيَقُومَ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ فَيَقُومُ طَوِيلًا وَيَدْعُو وَيَرْفَعُ يَدَيْهِ ثُمَّ يَرْمِي الْوُسْطَى ثُمَّ يَأْخُذُ ذَاتَ الشِّمَالِ فَيَسْتَهِلُ وَيَقُومُ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ فَيَقُومُ طَوِيلًا وَيَدْعُو وَيَرْفَعُ يَدَيْهِ وَيَقُومُ طَوِيلًا ثُمَّ يَرْمِي جَمْرَةَ ذَاتِ الْعَقَبَةِ مِنْ بَطْنِ الْوَادِي وَلَا يَقِفُ عِنْدَهَا ثُمَّ يَنْصَرِفُ فَيَقُولُ هَكَذَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُهُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1751