Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1750

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی از عبدالواحد‘ انہوں نے کہا: ہمیں الاعمش نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا:

میں نے حجاج کو منبر پر یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ وہ سورت جس میں البقرہ کا ذکر ہے اور وہ سورت جس میں آل عمران کا ذکر ہے اور وہ سورت جس میں النساء کا ذکر ہے‘ الاعمش نے کہا: پھر میں نے اس بات کا ذکر ابراہیم سے کیا تو انہوں نے کہا: مجھے عبدالرحمان بن یزید نے حدیث بیان کی کہ وہ اس وقت حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے‘ جب انہوں نے جمرۃ العقبہ پر کنکریاں ماریں‘ پس وادی کو نشیب میں رکھا‘ جب درخت کے برابر پہنچے تو اس وادی کے عرض میں آگئے‘ پھر سات کنکریاں ماریں اور ہر کنکری کے ساتھ اللہ اکبر پڑھتے‘ پھر کہا: اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں ہے! اسی جگہ وہ کھڑے ہوئے تھے جن کے اوپر سورۃ البقرہ نازل ہوئی تھی، صلی اللہ علیہ وسلم ۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ سَمِعْتُ الْحَجَّاجَ يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ السُّورَةُ الَّتِي يُذْكَرُ فِيهَا الْبَقَرَةُ وَالسُّورَةُ الَّتِي يُذْكَرُ فِيهَا آلُ عِمْرَانَ وَالسُّورَةُ الَّتِي يُذْكَرُ فِيهَا النِّسَاءُ قَالَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِإِبْرَاهِيمَ فَقَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ أَنَّهُ كَانَ مَعَ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حِينَ رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ فَاسْتَبْطَنَ الْوَادِيَ حَتَّى إِذَا حَاذَى بِالشَّجَرَةِ اعْتَرَضَهَا فَرَمَى بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ يُكَبِّرُ مَعَ كُلِّ حَصَاةٍ ثُمَّ قَالَ مِنْ هَا هُنَا وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ قَامَ الَّذِي أُنْزِلَتْ عَلَيْهِ سُورَةُ الْبَقَرَةِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1750