Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1749

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں آدم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں الحکم نے حدیث بیان کی از ابراہیم از عبدالرحمٰن بن یزید، وہ بیان کرتے ہیں کہ

انہوں نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج کیا تو ان کو دیکھا کہ انہوں نے جمرہ کبریٰ پر سات کنکریاں ماریں، پس بیت اللہ کو بائیں جانب رکھا اور منیٰ کو دائیں جانب رکھا، پھر کہا: یہ ان کے کھڑے ہونے کی جگہ ہے جن پر سورۃ البقرہ نازل ہوئی تھی۔

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا الْحَكَمُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّهُ حَجَّ مَعَ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَرَآهُ يَرْمِي الْجَمْرَةَ الْكُبْرَى بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ فَجَعَلَ الْبَيْتَ عَنْ يَسَارِهِ وَمِنًى عَنْ يَمِينِهِ ثُمَّ قَالَ هَذَا مَقَامُ الَّذِي أُنْزِلَتْ عَلَيْهِ سُورَةُ الْبَقَرَةِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1749