امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن کثیر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے خبر دی از الاعمش از ابراہیم از عبدالرحمٰن بن یزید، انہوں نے کہا کہ
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے وادی کے نشیب سے کنکریاں ماریں، میں نے کہا: اے ابوعبدالرحمٰن! لوگ تو وادی کے اوپر سے کنکریاں مارتے ہیں، تو انہوں نے کہا: اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں ہے! یہ اس ذات کے کھڑے ہونے کی جگہ ہے جس پر سورۃ البقرہ نازل ہوئی تھی ﷺ،
اور عبداللہ بن الولید نے کہا: ہمیں سفیان نے از الاعمش اسی طرح حدیث بیان کی۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ رَمَى عَبْدُ اللَّهِ مِنْ بَطْنِ الْوَادِي فَقُلْتُ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنَّ نَاسًا يَرْمُونَهَا مِنْ فَوْقِهَا فَقَالَ وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ هَذَا مَقَامُ الَّذِي أُنْزِلَتْ عَلَيْهِ سُورَةُ الْبَقَرَةِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ بِهَذَا
Reference: Sahih Al Bukhari 1747