Sahih Al Bukhari 1745

(امام بخاری نے) کہا: ہمیں محمد بن عبداللہ بن نمیر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں میرے والد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبیداللہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے نافع نے حدیث بیان کی از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما

کہ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺ سے اجازت طلب کی کہ وہ منیٰ کی راتیں پانی پلانے کی وجہ سے مکہ میں گزاریں، تو آپ نے ان کو اجازت دے دی۔

محمد بن عبداللہ بن نمیر کی متابعت ابواسامہ اور عقبہ بن خالد اور ابوضمرہ نے کی۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ الْعَبَّاسَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ اسْتَأْذَنَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَبِيتَ بِمَكَّةَ لَيَالِيَ مِنًى مِنْ أَجْلِ سِقَايَتِهِ فَأَذِنَ لَهُ تَابَعَهُ أَبُو أُسَامَةَ وَعُقْبَةُ بْنُ خَالِدٍ وَأَبُو ضَمْرَةَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1745