Sahih Al Bukhari 1742

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن المثنیٰ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں یزید بن ہارون نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عاصم بن محمد بن زید نے خبر دی از والد خود از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما، انہوں نے بیان کیا کہ

نبی ﷺ نے منیٰ میں فرمایا: کیا تم جانتے ہو یہ کون سا دن ہے؟ مسلمانوں نے کہا: اللہ اور اس کا رسول ہی زیادہ جاننے والے ہیں، پس آپ نے فرمایا: تمہارا یہ دن حرمت والا ہے، کیا تم جانتے ہو یہ کون سا شہر ہے؟ مسلمانوں نے کہا: اللہ اور اس کا رسول ہی زیادہ جاننے والے ہیں، آپ نے فرمایا: یہ حرمت والا شہر ہے، کیا پس تم یہ جانتے ہو کہ یہ کون سا مہینہ ہے؟ مسلمانوں نے کہا: اللہ اور اس کا رسول ہی زیادہ جاننے والے ہیں، آپ نے فرمایا: یہ حرمت والا مہینہ ہے، (پھر) آپ نے فرمایا: پس بے شک اللہ نے تم پر تمہاری جانوں کو اور تمہارے مالوں کو اور تمہاری عزتوں کو اس طرح حرمت والا بنا دیا ہے جس طرح تمہارے اس دن کی، تمہارے اس مہینہ میں اور تمہارے اس شہر میں حرمت ہے،

اور ہشام بن الغاز نے کہا: مجھے نافع نے خبر دی از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کہ نبی ﷺ یوم نحر (قربانی) کے دن اس حج میں جمعرات کے دن کھڑے تھے، جب آپ نے حج کیا تھا، اور فرمایا: یہ حج اکبر کا دن ہے، پھر نبی ﷺ کہنے لگے: اے اللہ! تو گواہ ہو جا اور آپ نے لوگوں کو الوداع کیا، پس مسلمانوں نے کہا: یہ حجۃ الوداع ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا عَاصِمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى أَتَدْرُونَ أَيُّ يَوْمٍ هَذَا قَالُوا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ فَقَالَ فَإِنَّ هَذَا يَوْمٌ حَرَامٌ أَفَتَدْرُونَ أَيُّ بَلَدٍ هَذَا قَالُوا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ بَلَدٌ حَرَامٌ أَفَتَدْرُونَ أَيُّ شَهْرٍ هَذَا قَالُوا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ شَهْرٌ حَرَامٌ قَالَ فَإِنَّ اللَّهَ حَرَّمَ عَلَيْكُمْ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا وَقَالَ هِشَامُ بْنُ الْغَازِ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا وَقَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ النَّحْرِ بَيْنَ الْجَمَرَاتِ فِي الْحَجَّةِ الَّتِي حَجَّ بِهَذَا وَقَالَ هَذَا يَوْمُ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ فَطَفِقَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اللَّهُمَّ اشْهَدْ وَوَدَّعَ النَّاسَ فَقَالُوا هَذِهِ حَجَّةُ الْوَدَاعِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1742