Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1739

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عبداللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے یحییٰ بن سعید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں فضیل بن غزوان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عکرمہ نے حدیث بیان کی از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں

کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے دن لوگوں کو خطبہ دیا‘ پس آپ نے فرمایا: اے لوگو! یہ کون سا دن ہے؟ مسلمانوں نے کہا: یہ حرمت والا دن ہے‘ آپ نے فرمایا: یہ کون سا شہر ہے؟ مسلمانوں نے کہا: یہ حرمت والا شہر ہے‘ آپ نے فرمایا: یہ کون سا مہینہ ہے؟ مسلمانوں نے کہا: یہ حرمت والا مہینہ ہے‘ آپ نے فرمایا: پس بے شک تمہارے خون اور تمہارے مال اور تمہاری عزتیں تم پر اس طرح حرام ہیں‘ جس طرح تمہارے اس دن کی‘ تمہارے اس شہر کی‘ تمہارے اس مہینہ کی حرمت ہے‘ آپ نے اس بات کو متعدد بار دہرایا‘ پھر آپ نے اپنا سر اٹھا کر کہا: اے اللہ! کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے؟ اے اللہ! کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: پس اس ذات کی قسم جس کے قبضہ و قدرت میں میری جان ہے! بے شک یہ آپ کی اپنی امت کی طرف وصیت ہے‘ (پھر آپ نے فرمایا:) پس چاہیے کہ حاضر‘ غائب تک یہ بات پہنچا دے‘ تم میرے بعد کفار نہ ہو جانا کہ تم ایک دوسرے کی گردنیں مارو۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ غَزْوَانَ حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ النَّاسَ يَوْمَ النَّحْرِ فَقَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَيُّ يَوْمٍ هَذَا قَالُوا يَوْمٌ حَرَامٌ قَالَ فَأَيُّ بَلَدٍ هَذَا قَالُوا بَلَدٌ حَرَامٌ قَالَ فَأَيُّ شَهْرٍ هَذَا قَالُوا شَهْرٌ حَرَامٌ قَالَ فَإِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا فَأَعَادَهَا مِرَارًا ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهَا لَوَصِيَّتُهُ إِلَى أُمَّتِهِ فَلْيُبْلِغْ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1739