امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں سعید بن یحییٰ بن سعید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں میرے والد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن جریج نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے الزہری نے حدیث بیان کی از عیسیٰ بن طلحہ از عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما‘ انہوں نے بیان کیا
کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر تھے جب آپ قربانی کے دن خطبہ دے رہے تھے‘ ایک شخص آپ کی طرف کھڑا ہوا اور اس نے کہا: میں یہ سمجھا تھا کہ یہ کام اس سے پہلے کرنا چاہیے‘ پھر دوسرا کھڑا ہوا اور اس نے کہا: میں یہ سمجھا تھا کہ فلاں کام اس سے پہلے کرنا چاہیے‘ میں نے نحر کرنے سے پہلے سر منڈا لیا‘ میں نے کنکریاں مارنے سے پہلے نحر کر لیا اور اس کے مثل کام‘ تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان تمام کاموں کے متعلق فرمایا: اب کر لو‘ کوئی حرج نہیں ہے‘ اس دن جس کام کو بھی مقدم یا مؤخر کرنے کے متعلق پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: اب کر لو کوئی حرج نہیں ہے۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُ أَنَّهُ شَهِدَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ النَّحْرِ فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ فَقَالَ كُنْتُ أَحْسِبُ أَنَّ كَذَا قَبْلَ كَذَا ثُمَّ قَامَ آخَرُ فَقَالَ كُنْتُ أَحْسِبُ أَنَّ كَذَا قَبْلَ كَذَا حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَنْحَرَ نَحَرْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ وَأَشْبَاهَ ذَلِكَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ افْعَلْ وَلَا حَرَجَ لَهُنَّ كُلِّهِنَّ فَمَا سُئِلَ يَوْمَئِذٍ عَنْ شَيْءٍ إِلَّا قَالَ افْعَلْ وَلَا حَرَجَ ِ
Reference: Sahih Al Bukhari 1737