Sahih Al Bukhari 1735

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عبداللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یزید بن زریع نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں خالد نے حدیث بیان کی از عکرمہ از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کہ

قربانی کے دن نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منیٰ میں سوال کیا جاتا تھا تو آپ فرماتے تھے کہ کوئی حرج نہیں ہے‘ سو آپ سے ایک شخص نے سوال کیا کہ میں نے ذبح سے پہلے سر منڈا لیا تو آپ نے فرمایا: اب ذبح کر لو‘ کوئی حرج نہیں ہے اور کسی نے کہا: میں نے شام کے بعد کنکریاں ماری ہیں تو آپ نے فرمایا: کوئی حرج نہیں ہے۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسْأَلُ يَوْمَ النَّحْرِ بِمِنًى فَيَقُولُ لَا حَرَجَ فَسَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ قَالَ اذْبَحْ وَلَا حَرَجَ وَقَالَ رَمَيْتُ بَعْدَ مَا أَمْسَيْتُ فَقَالَ لَا حَرَجَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1735