Sahih Al Bukhari 1733

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یحییٰ بن بکیر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی از جعفر بن ربیعہ از الاعرج‘ انہوں نے کہا: مجھے ابوسلمہ بن عبدالرحمان نے حدیث بیان کی کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ

ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کیا‘ پس ہم نے قربانی کے دن طواف زیارت کر لیا‘ پھر حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا کو حیض آ گیا‘ سو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے اس کام کا ارادہ کیا جس کام کا ارادہ مرد اپنی بیوی سے کرتا ہے‘ تو میں نے کہا: یارسول اللہ! وہ حائضہ ہیں‘ تو آپ نے فرمایا: کیا وہ ہم کو روانگی سے روک لیں گی‘ تو گھر والوں نے بتایا: یارسول اللہ! وہ طواف زیارت کر چکی ہیں‘ تو آپ نے فرمایا: روانہ ہو‘

اور القاسم‘ عروہ اور اسود اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ ذکر کیا جاتا ہے کہ حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا نے قربانی کے دن طواف زیارت کر لیا تھا۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ الْأَعْرَجِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ حَجَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَفَضْنَا يَوْمَ النَّحْرِ فَحَاضَتْ صَفِيَّةُ فَأَرَادَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا مَا يُرِيدُ الرَّجُلُ مِنْ أَهْلِهِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا حَائِضٌ قَالَ حَابِسَتُنَا هِيَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَاضَتْ يَوْمَ النَّحْرِ قَالَ اخْرُجُوا وَيُذْكَرُ عَنْ الْقَاسِمِ وَعُرْوَةَ وَالْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَفَاضَتْ صَفِيَّةُ يَوْمَ النَّحْرِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1733