Sahih Al Bukhari 1728

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عیاش بن الولید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں محمد بن فضیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عمارہ بن القعقاع نے حدیث بیان کی از ابوزرعہ از حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا کی:

اے اللہ! سر منڈانے والوں کی مغفرت فرما! صحابہ نے کہا: اور سر کے بال کٹانے والوں کی! آپ نے دعا کی: اے اللہ! سر منڈانے والوں کی مغفرت فرما! صحابہ نے کہا: اور سر کے بال کٹانے والوں کی! آپ نے دعا کی: اے اللہ! سر منڈانے والوں کی مغفرت فرما‘ صحابہ نے کہا: اور سر کے بال کٹانے والوں کی! آپ نے تین بار ان کے لیے دعا کی‘ پھر کہا: اور سر کے بال کٹانے والوں کی۔

حَدَّثَنَا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ قَالُوا وَلِلْمُقَصِّرِينَ قَالَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ قَالُوا وَلِلْمُقَصِّرِينَ قَالَهَا ثَلَاثًا قَالَ وَلِلْمُقَصِّرِينَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1728