امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے میرے والد نے خبر دی از شعبہ از قیس بن مسلم از طارق بن شہاب از حضرت ابی موسیٰ رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے بیان کیا کہ
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اس وقت آپ وادی میں تھے‘ آپ نے پوچھا: کیا تم نے حج کر لیا؟ میں نے کہا: جی ہاں! آپ نے پوچھا: تم نے کس چیز کا احرام باندھا تھا؟ میں نے بتایا: میں اس چیز کے ساتھ لبیک کہتا ہوں جس کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احرام باندھا ہے‘ آپ نے فرمایا: تم نے اچھا کیا‘ اب تم جاؤ اور بیت اللہ کا طواف کرو اور صفا اور المروۃ میں سعی کرو‘ پھر میں بنو قیس کی عورتوں میں سے ایک عورت کے پاس گیا‘ اس نے میرے سر میں جوئیں دیکھیں‘ پھر اس کے بعد میں نے حج کا احرام باندھا‘ پس میں لوگوں کو یہی فتویٰ دیتا رہا حتیٰ کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت آ گئی تو میں نے اس بات کا ان سے ذکر کیا‘ پس انہوں نے کہا: اگر ہم اللہ کی کتاب کو دیکھیں تو اللہ فرماتا ہے: حج اور عمرہ پورا کرو اور اگر ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کو دیکھیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس وقت تک احرام نہیں کھولا حتیٰ کہ ہدی اپنے محل میں پہنچ گئی۔
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِالْبَطْحَاءِ فَقَالَ أَحَجَجْتَ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ بِمَا أَهْلَلْتَ قُلْتُ لَبَّيْكَ بِإِهْلَالٍ كَإِهْلَالِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَحْسَنْتَ انْطَلِقْ فَطُفْ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ثُمَّ أَتَيْتُ امْرَأَةً مِنْ نِسَاءِ بَنِي قَيْسٍ فَفَلَتْ رَأْسِي ثُمَّ أَهْلَلْتُ بِالْحَجِّ فَكُنْتُ أُفْتِي بِهِ النَّاسَ حَتَّى خِلَافَةِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَذَكَرْتُهُ لَهُ فَقَالَ إِنْ نَأْخُذْ بِكِتَابِ اللَّهِ فَإِنَّهُ يَأْمُرُنَا بِالتَّمَامِ وَإِنْ نَأْخُذْ بِسُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَحِلَّ حَتَّى بَلَغَ الْهَدْيُ مَحِلَّهُ
Reference: Sahih Al Bukhari 1724