امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن المثنیٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالاعلیٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں خالد نے حدیث بیان کی از عکرمہ از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘ انہوں نے بیان کیا کہ
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا گیا‘ پس کہا: میں نے شام کے بعد کنکریاں ماریں‘ آپ نے فرمایا: کوئی حرج نہیں ہے‘ اس نے کہا: میں نے نحر کرنے سے پہلے سر مونڈ لیا‘ آپ نے فرمایا: کوئی حرج نہیں ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَمَيْتُ بَعْدَ مَا أَمْسَيْتُ فَقَالَ لَا حَرَجَ قَالَ حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَنْحَرَ قَالَ لَا حَرَجَ
Reference: Sahih Al Bukhari 1723