امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں احمد بن یونس نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو بکر نے خبر دی از عبدالعزیز بن رفیع از عطاء از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘
ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ میں نے کنکریاں مارنے سے پہلے طواف زیارت کر لیا‘ آپ نے فرمایا: کوئی حرج نہیں ہے‘ اس نے کہا: میں نے ذبح کرنے سے پہلے سر مونڈ لیا‘ آپ نے فرمایا: کوئی حرج نہیں‘ اس نے کہا: میں نے کنکریاں مارنے سے پہلے ذبح کر لیا‘ آپ نے فرمایا: کوئی حرج نہیں
اور عبدالرحیم الرازی نے کہا از ابن خثیم‘ انہوں نے کہا: مجھے عطاء نے خبر دی از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما از نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور القاسم بن یحییٰ نے کہا: مجھے ابن خثیم نے حدیث بیان کی از عطاء از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما از نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عفان نے کہا: میرا گمان ہے از وہیب‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن خثیم نے حدیث بیان کی از سعید بن جبیر از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما از نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حماد نے کہا از قیس بن سعد و عباد بن منصور از عطاء از جابر رضی اللہ از نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ رَجُلٌ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زُرْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ قَالَ لَا حَرَجَ قَالَ حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ قَالَ لَا حَرَجَ قَالَ ذَبَحْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ قَالَ لَا حَرَجَ وَقَالَ عَبْدُ الرَّحِيمِ الرَّازِيُّ عَنْ ابْنِ خُثَيْمٍ أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ الْقَاسِمُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنِي ابْنُ خُثَيْمٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ عَفَّانُ أُرَاهُ عَنْ وُهَيْبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ خُثَيْمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ حَمَّادٌ عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ وَعَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
Reference: Sahih Al Bukhari 1722