Sahih Al Bukhari 1720

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں خالد بن مخلد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سلیمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے یحییٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے عمرہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ

ہم پچیس ذوالقعدہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ (مدینہ منورہ) سے روانہ ہوئے‘ ہمارا ارادہ صرف حج کرنے کا تھا‘ حتیٰ کہ جب ہم مکہ کے قریب پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ حکم دیا کہ جس کے ساتھ ہدی (قربانی) نہیں ہے تو وہ جب بیت اللہ کا طواف (اور صفا المروۃ میں سعی) کرے تو احرام کھول دے‘ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا: پھر قربانی کے دن ہمارے پاس گائے کا گوشت لایا گیا‘ میں نے پوچھا: یہ کیسا گوشت ہے؟ تو بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ازواج کی طرف سے (گائے کو) ذبح کیا ہے۔

یحییٰ نے کہا: پھر میں نے یہ حدیث القاسم سے ذکر کی تو انہوں نے کہا کہ عمرہ نے تم سے درست حدیث بیان کی ہے۔

حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَى قَالَ حَدَّثَتْنِي عَمْرَةُ قَالَتْ سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا تَقُولُ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِخَمْسٍ بَقِينَ مِنْ ذِي الْقَعْدَةِ وَلَا نُرَى إِلَّا الْحَجَّ حَتَّى إِذَا دَنَوْنَا مِنْ مَكَّةَ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ إِذَا طَافَ بِالْبَيْتِ ثُمَّ يَحِلُّ قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَدُخِلَ عَلَيْنَا يَوْمَ النَّحْرِ بِلَحْمِ بَقَرٍ فَقُلْتُ مَا هَذَا فَقِيلَ ذَبَحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَزْوَاجِهِ قَالَ يَحْيَى فَذَكَرْتُ هَذَا الْحَدِيثَ لِلْقَاسِمِ فَقَالَ أَتَتْكَ بِالْحَدِيثِ عَلَى وَجْهِهِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1720