امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن عبدالرحیم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں سعید بن سلیمان نے خبر دی انہوں نے کہا: ہمیں عباد نے حدیث بیان کی از ابن عون از ابن سیرین از حضرت انس رضی اللہ عنہ کہ
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر منڈایا تو حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ پہلے وہ شخص تھے جنہوں نے آپ کے بال لیے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ، قَالَ أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبَّادٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَنَسٍ
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَمَّا حَلَقَ رَأْسَهُ كَانَ أَبُو طَلْحَةَ أَوَّلَ مَنْ أَخَذَ مِنْ شَعَرِهِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 171