امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی‘ وہ کہتے ہیں: ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی از ابن جریج‘ انہوں نے کہا: ہمیں عطاء نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
ہم منیٰ میں تین دن سے زیادہ اپنی قربانی کے اونٹوں کا گوشت نہیں کھاتے تھے‘ پھر ہم کو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اجازت دی‘ آپ نے فرمایا: کھاؤ اور سفر میں ساتھ لے جاؤ‘ پس ہم نے کھایا اور سفر میں ساتھ رکھا‘ ابن جریج نے کہا: میں نے عطاء سے پوچھا: کیا آپ نے فرمایا تھا حتیٰ کہ ہم مدینہ پہنچ گئے؟ انہوں نے کہا: نہیں!
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ حَدَّثَنَا عَطَاءٌ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ كُنَّا لَا نَأْكُلُ مِنْ لُحُومِ بُدْنِنَا فَوْقَ ثَلَاثِ مِنًى فَرَخَّصَ لَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ كُلُوا وَتَزَوَّدُوا فَأَكَلْنَا وَتَزَوَّدْنَا قُلْتُ لِعَطَاءٍ أَقَالَ حَتَّى جِئْنَا الْمَدِينَةَ قَالَ لَا
Reference: Sahih Al Bukhari 1719