امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابونعیم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سیف بن ابی سلیمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: میں نے مجاہد سے سنا‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے ابن ابی لیلیٰ نے حدیث بیان کی‘ ان کو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث بیان کی کہ
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سو اونٹوں کی قربانی کی‘ آپ نے مجھے حکم دیا کہ میں ان کے گوشت کو تقسیم کروں‘ پھر مجھے حکم دیا کہ میں ان کی جھولوں اور ان کی کھالوں کو تقسیم کروں۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سَيْفُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ مُجَاهِدًا يَقُولُ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي لَيْلَى أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُ قَالَ أَهْدَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِائَةَ بَدَنَةٍ فَأَمَرَنِي بِلُحُومِهَا فَقَسَمْتُهَا ثُمَّ أَمَرَنِي بِجِلَالِهَا فَقَسَمْتُهَا ثُمَّ بِجُلُودِهَا فَقَسَمْتُهَا
Reference: Sahih Al Bukhari 1718