امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی از ابن جریج‘ انہوں نے کہا: مجھے الحسن بن مسلم اور عبدالکریم الجزری نے خبر دی کہ مجاہد نے ان کو خبر دی کہ عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ نے ان کو خبر دی کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان کو خبر دی کہ
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو حکم دیا کہ وہ اپنی قربانی کے اونٹوں پر کھڑے رہیں اور تمام قربانی کے اونٹوں (کے گوشت) کو تقسیم کریں‘ ان کے گوشت کو‘ ان کی کھالوں کو اور ان کی جھولوں کو اور ان کو ذبح کرنے کی اجرت میں کوئی چیز نہ دی۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمٍ وَعَبْدُ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيُّ أَنَّ مُجَاهِدًا أَخْبَرَهُمَا أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَى أَخْبَرَهُ أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهُ أَنْ يَقُومَ عَلَى بُدْنِهِ وَأَنْ يَقْسِمَ بُدْنَهُ كُلَّهَا لُحُومَهَا وَجُلُودَهَا وَجِلَالَهَا وَلَا يُعْطِيَ فِي جِزَارَتِهَا شَيْئًا
Reference: Sahih Al Bukhari 1717