امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن کثیر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: مجھے ابن ابی نجیح نے خبر دی از مجاہد از عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ از حضرت علی رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے بیان کیا کہ
مجھے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھیجا‘ میں قربانی کے اونٹوں کے پاس کھڑا ہوں‘ آپ نے مجھے ان کا گوشت تقسیم کرنے کا حکم دیا‘ پھر آپ نے مجھے حکم دیا تو میں نے ان کے جھولوں اور کھالوں کو تقسیم کر دیا۔
1716م سفیان نے کہا (ح) اور مجھے عبدالکریم نے حدیث بیان کی از مجاہد از عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ از حضرت علی رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ حکم دیا کہ میں قربانی کے اونٹوں کے پاس کھڑا رہوں اور ان کو ذبح کرنے کی اجرت میں کوئی چیز نہ دوں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ بَعَثَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُمْتُ عَلَى الْبُدْنِ فَأَمَرَنِي فَقَسَمْتُ لُحُومَهَا ثُمَّ أَمَرَنِي فَقَسَمْتُ جِلَالَهَا وَجُلُودَهَا قَالَ سُفْيَانُ وَحَدَّثَنِي عَبْدُ الْكَرِيمِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَمَرَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَقُومَ عَلَى الْبُدْنِ وَلَا أُعْطِيَ عَلَيْهَا شَيْئًا فِي جِزَارَتِهَا
Reference: Sahih Al Bukhari 1716