Sahih Al Bukhari 1715

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں اسماعیل نے حدیث بیان کی از ایوب از ابی قلابہ از حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے بیان کیا کہ

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ میں ظہر کی چار رکعت پڑھائیں اور ذوالحلیفہ میں عصر کی دو رکعت پڑھائیں۔

اور از ایوب از ایک شخص از حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت ہے‘ پھر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رات گزاری حتیٰ کہ صبح ہو گئی‘ پھر آپ نے صبح کی نماز پڑھائی‘ پھر آپ اپنی سواری پر سوار ہوئے حتیٰ کہ مقام البیداء پر آپ کی سواری سیدھی کھڑی ہو گئی‘ پھر آپ نے عمرہ اور حج کا احرام باندھا۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ بِالْمَدِينَةِ أَرْبَعًا وَالْعَصْرَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ رَكْعَتَيْنِ وَعَنْ أَيُّوبَ عَنْ رَجُلٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ثُمَّ بَاتَ حَتَّى أَصْبَحَ فَصَلَّى الصُّبْحَ ثُمَّ رَكِبَ رَاحِلَتَهُ حَتَّى إِذَا اسْتَوَتْ بِهِ الْبَيْدَاءَ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ وَحَجَّةٍ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1715