امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں سہل بن بکار نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں وہیب نے حدیث بیان کی از ایوب از ابی قلابہ از حضرت انس رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے بیان کیا کہ
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ میں ظہر کی چار رکعت پڑھیں اور ذوالحلیفہ میں عصر کی دو رکعت پڑھیں‘ پھر آپ نے وہیں رات گزاری‘ پھر جب صبح ہوئی تو آپ اپنی سواری پر سوار ہوئے اور آپ لا الہ الا اللہ اور سبحان اللہ پڑھتے رہے‘ پھر جب آپ البیداء پر چڑھے تو پھر آپ نے کہا: حج اور عمرہ کے ساتھ لبیک (میں حاضر ہوں)‘ پھر جب آپ مکہ میں داخل ہوئے تو آپ نے صحابہ سے کہا کہ وہ اپنا احرام کھول دیں اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سات قربانی کے اونٹوں کو کھڑا کر کے اپنے ہاتھ سے نحر کیا اور مدینہ میں سینگوں والے دو سرمئی مینڈھوں کی قربانی کی۔
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ بِالْمَدِينَةِ أَرْبَعًا وَالْعَصْرَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ رَكْعَتَيْنِ فَبَاتَ بِهَا فَلَمَّا أَصْبَحَ رَكِبَ رَاحِلَتَهُ فَجَعَلَ يُهَلِّلُ وَيُسَبِّحُ فَلَمَّا عَلَا عَلَى الْبَيْدَاءِ لَبَّى بِهِمَا جَمِيعًا فَلَمَّا دَخَلَ مَكَّةَ أَمَرَهُمْ أَنْ يَحِلُّوا وَنَحَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ سَبْعَ بُدْنٍ قِيَامًا وَضَحَّى بِالْمَدِينَةِ كَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ أَقْرَنَيْنِ
Reference: Sahih Al Bukhari 1714