امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن مسلمہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یزید بن زریع نے حدیث بیان کی از یونس از زیاد بن جبیر‘ انہوں نے بیان کیا کہ
میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا‘ وہ ایک شخص کے پاس آئے‘ وہ اپنے بَدَنہ (قربانی کے اونٹ) کو بٹھا کر نحر کر رہا تھا‘ حضرت ابن عمر نے کہا: اس کو اس حال میں کھڑا کرو کہ اس کا ایک پیر بندھا ہوا ہو (اور یہ باقی پیروں پر کھڑا ہو) یہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے۔
اور شعبہ نے کہا از یونس: مجھے زیاد نے خبر دی۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ زِيَادِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَتَى عَلَى رَجُلٍ قَدْ أَنَاخَ بَدَنَتَهُ يَنْحَرُهَا قَالَ ابْعَثْهَا قِيَامًا مُقَيَّدَةً سُنَّةَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ شُعْبَةُ عَنْ يُونُسَ أَخْبَرَنِي زِيَادٌ
Reference: Sahih Al Bukhari 1713