Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1709

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از یحییٰ بن سعید از عمرہ بنت عبدالرحمن‘ انہوں نے بیان کیا کہ

میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ہم پچیس ذوالقعدہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ روانہ ہوئے‘ ہمارا ارادہ صرف حج کرنے کا تھا‘ جب ہم مکہ کے قریب پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ حکم دیا کہ جس کے ساتھ ہدی نہیں ہے جب وہ طواف اور صفا اور المروۃ کے درمیان سعی کر لے تو احرام کھول دے‘ حضرت عائشہ نے بیان کیا کہ پھر نحر کے دن لوگ ہمارے پاس گائے کا گوشت لے کر آئے‘ میں نے پوچھا: یہ کیسا گوشت ہے؟ لانے والے نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ازواج کی طرف سے گائے کو نحر کیا ہے۔

یحییٰ نے کہا: میں نے یہ حدیث قاسم سے بیان کی تو انہوں نے کہا: عمرہ نے یہ حدیث تمہیں صحیح طرح بیان کی ہے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَتْ سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا تَقُولُ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِخَمْسٍ بَقِينَ مِنْ ذِي الْقَعْدَةِ لَا نُرَى إِلَّا الْحَجَّ فَلَمَّا دَنَوْنَا مِنْ مَكَّةَ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ إِذَا طَافَ وَسَعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ أَنْ يَحِلَّ قَالَتْ فَدُخِلَ عَلَيْنَا يَوْمَ النَّحْرِ بِلَحْمِ بَقَرٍ فَقُلْتُ مَا هَذَا قَالَ نَحَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَزْوَاجِهِ قَالَ يَحْيَى فَذَكَرْتُهُ لِلْقَاسِمِ فَقَالَ أَتَتْكَ بِالْحَدِيثِ عَلَى وَجْهِهِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1709