Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1708

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابراہیم بن المنذر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو ضمرہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں موسیٰ بن عقبہ نے حدیث بیان کی از نافع‘ انہوں نے بیان کیا کہ

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس سال حج کا ارادہ کیا جس سال حضرت عبداللہ بن الزبیر رضی اللہ عنہما کی خلافت میں حروراء کے خارجیوں نے حج کا ارادہ کیا تھا‘ ان سے کہا گیا کہ اس سال جنگ ہونے والی ہے اور ہمیں یہ خطرہ ہے کہ وہ لوگ آپ کو روک دیں گے‘ حضرت ابن عمر نے کہا: تحقیق یہ ہے کہ تمہارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عمدہ نمونہ ہے۔ (الاحزاب: ۲۱) پس اس وقت میں اس طرح کروں گا جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا تھا‘ میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ بے شک میں نے عمرہ کو واجب کر لیا ہے‘ حتیٰ کہ جب وہ ظاہر البیداء پر پہنچے تو انہوں نے کہا: حج اور عمرہ کی عبادت کا تو ایک ہی طریقہ ہے‘ میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ بے شک میں نے حج کے ساتھ عمرہ کو جمع کر لیا ہے اور انہوں نے ہدی کو بھی ساتھ لیا جس میں ہار ڈالا ہوا تھا جس کو انہوں نے خریدا تھا‘ حتیٰ کہ وہ مکہ مکرمہ میں آئے‘ پس انہوں نے بیت اللہ کا اور صفا کا طواف کیا اور اس پر کوئی اضافہ نہیں کیا‘ اور کسی ایسی چیز سے حلال نہیں ہوئے جو ان پر حرام ہو گئی تھی حتیٰ کہ قربانی کے نحر کا دن آ گیا‘ پھر انہوں نے سر منڈایا اور نحر کیا اور ان کی یہ رائے تھی کہ ان کے پہلے طواف سے حج اور عمرہ دونوں کا طواف ہو گیا‘ پھر انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی اسی طرح کیا تھا۔

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ قَالَ أَرَادَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا الْحَجَّ عَامَ حَجَّةِ الْحَرُورِيَّةِ فِي عَهْدِ ابْنِ الزُّبَيْرِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَقِيلَ لَهُ إِنَّ النَّاسَ كَائِنٌ بَيْنَهُمْ قِتَالٌ وَنَخَافُ أَنْ يَصُدُّوكَ فَقَالَ لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ إِذًا أَصْنَعَ كَمَا صَنَعَ أُشْهِدُكُمْ أَنِّي أَوْجَبْتُ عُمْرَةً حَتَّى إِذَا كَانَ بِظَاهِرِ الْبَيْدَاءِ قَالَ مَا شَأْنُ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ إِلَّا وَاحِدٌ أُشْهِدُكُمْ أَنِّي قَدْ جَمَعْتُ حَجَّةً مَعَ عُمْرَةٍ وَأَهْدَى هَدْيًا مُقَلَّدًا اشْتَرَاهُ حَتَّى قَدِمَ فَطَافَ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَلَمْ يَزِدْ عَلَى ذَلِكَ وَلَمْ يَحْلِلْ مِنْ شَيْءٍ حَرُمَ مِنْهُ حَتَّى يَوْمِ النَّحْرِ فَحَلَقَ وَنَحَرَ وَرَأَى أَنْ قَدْ قَضَى طَوَافَهُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ بِطَوَافِهِ الْأَوَّلِ ثُمَّ قَالَ كَذَلِكَ صَنَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1708