Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1706

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالاعلیٰ بن عبدالاعلیٰ نے خبر دی از معمر از یحییٰ بن ابی کثیر از عکرمہ از حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جو بَدَنہ (قربانی کا اونٹ) ہانک کر لے جارہا تھا‘ آپ نے فرمایا: اس پر سوار ہو‘ اس نے کہا: یہ بدنہ ہے‘ آپ نے فرمایا: اس پر سوار ہو‘ حضرت ابوہریرہ نے کہا: میں نے اس شخص کو دیکھا وہ اونٹ پر سوار ہو کر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ چل رہا تھا اور جوتا اس اونٹ کے گلے میں لٹکا ہوا تھا۔

اس حدیث میں علی بن المبارک نے معمر کی متابعت کی ہے (یہ حافظ ابن حجر اور علامہ عینی کی تحقیق ہے ورنہ بہ ظاہر محمد بن بشار نے متابعت کی ہے)۔ انہوں نے کہا: ہمیں عثمان بن عمر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں علی بن المبارک نے خبر دی از یحییٰ از عکرمہ از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ هُوَ ابْنُ سَلَّامٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً قَالَ ارْكَبْهَا قَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ قَالَ ارْكَبْهَا قَالَ فَلَقَدْ رَأَيْتُهُ رَاكِبَهَا يُسَايِرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالنَّعْلُ فِي عُنُقِهَا تَابَعَهُ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ يَحْيَى عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1706