Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1700

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از عبداللہ بن ابی بکر بن عمرو بن حزم از عمرہ بنت عبدالرحمن‘ انہوں نے ان کو یہ خبر دی کہ

زیاد بن ابی سفیان نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف لکھا کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: جس شخص نے ھدی روانہ کی اس پر وہ کام حرام ہو جاتے ہیں جو محرم پر حرام ہوتے ہیں‘ حتیٰ کہ وہ اپنی ھدی کو نحر کر دے‘ عمرہ بیان کرتی ہیں: پس حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: بات اس طرح نہیں ہے جس طرح حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہی ہے‘ میں اپنے ہاتھوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ھدی کے ہار بناتی تھی‘ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے ہاتھوں سے وہ ہار ڈالتے تھے‘ پھر وہ ھدی میرے والد (حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ) کے ساتھ روانہ کرتے تھے‘ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ان میں سے کوئی چیز حرام نہیں ہوتی تھی جو اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے حلال کی تھی حتیٰ کہ اس ھدی کو نحر کر دیا جاتا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّ زِيَادَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ كَتَبَ إِلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ مَنْ أَهْدَى هَدْيًا حَرُمَ عَلَيْهِ مَا يَحْرُمُ عَلَى الْحَاجِّ حَتَّى يُنْحَرَ هَدْيُهُ قَالَتْ عَمْرَةُ فَقَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا لَيْسَ كَمَا قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ أَنَا فَتَلْتُ قَلَائِدَ هَدْيِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدَيَّ ثُمَّ قَلَّدَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدَيْهِ ثُمَّ بَعَثَ بِهَا مَعَ أَبِي فَلَمْ يَحْرُمْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْءٌ أَحَلَّهُ اللَّهُ لَهُ حَتَّى نُحِرَ الْهَدْيُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1700