امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن مسلمہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں افلح بن حمید نے حدیث بیان کی از القاسم از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا‘ وہ بیان کرتی ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہدی کے لیے ہار بنایا‘ پھر آپ نے اس ہدی میں اشعار کیا اور اس کو ہار پہنایا یا میں نے اس کو ہار پہنایا‘ پھر آپ نے اس کو بیت اللہ کی طرف روانہ کر دیا اور آپ نے مدینہ میں قیام کیا‘ پھر جو چیزیں آپ پر پہلے حلال تھیں‘ ان میں سے کوئی چیز حرام نہیں ہوئی۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا أَفْلَحُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ فَتَلْتُ قَلَائِدَ هَدْيِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ أَشْعَرَهَا وَقَلَّدَهَا أَوْ قَلَّدْتُهَا ثُمَّ بَعَثَ بِهَا إِلَى الْبَيْتِ وَأَقَامَ بِالْمَدِينَةِ فَمَا حَرُمَ عَلَيْهِ شَيْءٌ كَانَ لَهُ حِلٌّ
Reference: Sahih Al Bukhari 1699