امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں اللیث نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن شہاب نے حدیث بیان کی از عروہ و از عمرہ بنت عبدالرحمن کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ سے ھدی روانہ کرتے تو میں آپ کی ھدی (قربانی) کے لیے ہار بناتی تھی‘ پھر آپ ان چیزوں میں سے کسی چیز سے اجتناب نہیں کرتے تھے جن سے محرم اجتناب کرتا ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ وَعَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُهْدِي مِنْ الْمَدِينَةِ فَأَفْتِلُ قَلَائِدَ هَدْيِهِ ثُمَّ لَا يَجْتَنِبُ شَيْئًا مِمَّا يَجْتَنِبُهُ الْمُحْرِمُ
Reference: Sahih Al Bukhari 1698