Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1697

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی از عبیداللہ‘ انہوں نے کہا: مجھے نافع نے خبر دی از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما از حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا‘ وہ بیان کرتی ہیں کہ

میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا وجہ ہے کہ لوگوں نے احرام کھول دیا اور آپ نے نہیں کھولا‘ آپ نے فرمایا: میں نے اپنے بالوں کو چپکا لیا ہے اور اپنی ھدی کے گلے میں ہار ڈال دیا ہے‘ پس میں اس وقت تک احرام نہیں کھولوں گا حتیٰ کہ مناسک حج سے فارغ ہو جاؤں۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ حَفْصَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا شَأْنُ النَّاسِ حَلُّوا وَلَمْ تَحْلِلْ أَنْتَ قَالَ إِنِّي لَبَّدْتُ رَأْسِي وَقَلَّدْتُ هَدْيِي فَلَا أَحِلُّ حَتَّى أَحِلَّ مِنْ الْحَجِّ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1697