امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابونعیم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں افلح نے حدیث بیان کی از القاسم از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا‘ وہ بیان کرتی ہیں کہ
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قربانی کے اونٹوں کے ہار میں نے اپنے ہاتھوں سے بنائے تھے پھر آپ نے وہ ہار اپنے ہاتھوں سے ڈالے اور ان کے کوہانوں میں چھری/نیزہ سے شگاف کر کے خون بہایا اور ان کو روانہ کیا پس ان چیزوں میں سے کوئی چیز آپ پر حرام نہیں ہوئی جو پہلے آپ پر حلال تھی۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا أَفْلَحُ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ فَتَلْتُ قَلَائِدَ بُدْنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدَيَّ ثُمَّ قَلَّدَهَا وَأَشْعَرَهَا وَأَهْدَاهَا فَمَا حَرُمَ عَلَيْهِ شَيْءٌ كَانَ أُحِلَّ لَهُ
Reference: Sahih Al Bukhari 1696