Sahih Al Bukhari 1695

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں احمد بن محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں معمر نے خبر دی از الزہری از عروہ ابن الزبیر از المسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ و مروان‘ ان دونوں نے بیان کیا کہ

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سو دس سے زائد اصحاب کے ساتھ مدینہ سے نکلے حتیٰ کہ جب ذوالحلیفہ پر پہنچے تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قربانی کے اونٹ کے گلے میں ہار ڈالا اور اشعار کیا (یعنی اونٹ کے کوہان کے نیچے کھال پر چیرہ لگا کر خون کا نشان ڈالا) اور عمرہ کا احرام باندھا۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ وَمَرْوَانَ قَالَا خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ مِنْ الْمَدِينَةِ فِي بِضْعَ عَشْرَةَ مِائَةً مِنْ أَصْحَابِهِ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِذِي الْحُلَيْفَةِ قَلَّدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْهَدْيَ وَأَشْعَرَ وَأَحْرَمَ بِالْعُمْرَةِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1695