امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو النعمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں حماد نے حدیث بیان کی از ایوب از نافع‘ انہوں نے بیان کیا کہ عبداللہ بن عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم نے اپنے والد سے کہا:
آپ کو بیت اللہ سے روک دیا جائے گا‘ حضرت عبداللہ بن عمر نے کہا: میں اس وقت اس طرح کروں گا جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا تھا‘ اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: تمہارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عمدہ نمونہ ہے۔ (الاحزاب: ۲۱) اور میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اپنے نفس کے اوپر عمرہ واجب کرلیا ہے‘ پس انہوں نے عمرہ کا احرام باندھا‘ نافع نے کہا: پھر حضرت عبداللہ بن عمر (گھر سے) نکل گئے‘ حتیٰ کہ جب مقام البیداء پر پہنچے تو انہوں نے حج اور عمرہ کا احرام باندھ لیا اور کہا: حج اور عمرہ کا ایک ہی معاملہ ہے‘ پھر انہوں نے مقام قدید سے ہدی کو خریدا‘ پھر مکہ پہنچ کر ان دونوں کے لیے ایک طواف کیا‘ پھر اس وقت تک احرام نہیں کھولا حتیٰ کہ ان دونوں سے فارغ ہو گئے۔
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ لِأَبِيهِ أَقِمْ فَإِنِّي لَا آمَنُهَا أَنْ سَتُصَدُّ عَنْ الْبَيْتِ قَالَ إِذًا أَفْعَلُ كَمَا فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ قَالَ اللَّهُ لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ فَأَنَا أُشْهِدُكُمْ أَنِّي قَدْ أَوْجَبْتُ عَلَى نَفْسِي الْعُمْرَةَ فَأَهَلَّ بِالْعُمْرَةِ مِنْ الدَّارِ قَالَ ثُمَّ خَرَجَ حَتَّى إِذَا كَانَ بِالْبَيْدَاءِ أَهَلَّ بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ وَقَالَ مَا شَأْنُ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ إِلَّا وَاحِدٌ ثُمَّ اشْتَرَى الْهَدْيَ مِنْ قُدَيْدٍ ثُمَّ قَدِمَ فَطَافَ لَهُمَا طَوَافًا وَاحِدًا فَلَمْ يَحِلَّ حَتَّى حَلَّ مِنْهُمَا جَمِيعًا
Reference: Sahih Al Bukhari 1693