امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسلم بن ابراہیم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ہشام اور شعبہ بن الحجاج نے حدیث بیان کی‘ ان دونوں نے کہا: ہمیں قتادہ نے حدیث بیان کی از حضرت انس رضی اللہ عنہ وہ بیان کرتے ہیں کہ
ایک شخص ”بدنہ“ (قربانی کے اونٹ) کو ہانکتا ہوا لے جا رہا تھا‘ آپ نے اس سے فرمایا: اس پر سوار ہو جاؤ‘ اس نے کہا: یہ بدنہ ہے‘ آپ نے فرمایا: اس پر سوار ہو جاؤ‘ اس نے کہا: یہ بدنہ ہے‘ آپ نے فرمایا: اس پر سوار ہو جاؤ‘ تین بار یہی فرمایا۔
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ وَشُعْبَةُ قَالَا حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً فَقَالَ ارْكَبْهَا قَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ قَالَ ارْكَبْهَا قَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ قَالَ ارْكَبْهَا ثَلَاثًا
Reference: Sahih Al Bukhari 1690