Sahih Al Bukhari 168

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں حفص بن عمر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے اشعث بن سلیم نے خبر دی، انہوں نے کہا: میں نے اپنے والد سے سنا از مسروق از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا انہوں نے بیان کیا کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر چیز میں دائیں طرف سے ابتداء کرنا پسند تھا، جوتی پہننے میں اور کنگھی کرنے میں اور وضوء کرنے میں اور اپنے تمام کاموں میں۔

حدَّثنا حَفْصُ بنُ عُمَرَ، قالَ: حدَّثنا شُعْبَةُ، قالَ: أخبَرَني أَشْعَثُ بنُ سُلَيْمٍ، قالَ: سَمِعْتُ أَبِي، عن مَسْرُوقٍ:عن عَائِشَةَ، قالتْ

كانَ النَّبِيُّ ﷺ يُعْجِبُهُ التَّيَمُّنُ في تَنَعُّلِهِ وَتَرَجُّلِهِ وَطُهُورِهِ، فِي شَأنِهِ كُلِّهِ.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 168