امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از ابی الزناد از الاعرج از حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا وہ اپنے قربانی کے اونٹ کو لے کر جارہا تھا‘ آپ نے فرمایا: اس پر سوار ہو جاؤ‘ اس نے کہا: یہ قربانی کا اونٹ ہے‘ آپ نے فرمایا: اس پر سوار ہو جاؤ‘ اس نے کہا: یہ قربانی کا اونٹ ہے‘ آپ نے فرمایا: تم پر افسوس ہے! اس پر سوار ہو جاؤ‘ یہ آپ نے تیسری بار میں یا دوسری بار میں فرمایا۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً فَقَالَ ارْكَبْهَا فَقَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ فَقَالَ ارْكَبْهَا قَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ قَالَ ارْكَبْهَا وَيْلَكَ فِي الثَّالِثَةِ أَوْ فِي الثَّانِيَةِ
Reference: Sahih Al Bukhari 1689