Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1688

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اسحاق بن منصور نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں النضر نے خبر دی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے خبر دی، انہوں نے کہا: ہمیں ابو جمرہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا:

میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے تمتع کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے مجھے اس کا حکم دیا اور میں نے ان سے ہدی کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا: اس میں اونٹ، گائے، بکری یا اونٹ یا گائے میں ایک حصہ ہے اور گویا کہ لوگ حج تمتع کو برا جانتے تھے، پس میں سو گیا تو میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک شخص پکار کر کہہ رہا ہے کہ حج مبرور ہے اور تمتع مقبول ہے، سو میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس گیا اور ان کو یہ خواب سنایا تو انہوں نے کہا: اللہ اکبر! یہ ابو القاسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے۔

آدم اور وہب بن جریر اور غندر نے شعبہ سے اس طرح روایت کی ہے: عمرہ متقبلہ اور حج مبرور۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو جَمْرَةَ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ الْمُتْعَةِ فَأَمَرَنِي بِهَا وَسَأَلْتُهُ عَنْ الْهَدْيِ فَقَالَ فِيهَا جَزُورٌ أَوْ بَقَرَةٌ أَوْ شَاةٌ أَوْ شِرْكٌ فِي دَمٍ قَالَ وَكَأَنَّ نَاسًا كَرِهُوهَا فَنِمْتُ فَرَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنَّ إِنْسَانًا يُنَادِي حَجٌّ مَبْرُورٌ وَمُتْعَةٌ مُتَقَبَّلَةٌ فَأَتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَحَدَّثْتُهُ فَقَالَ اللَّهُ أَكْبَرُ سُنَّةُ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَقَالَ آدَمُ وَوَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ وَغُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ عُمْرَةٌ مُتَقَبَّلَةٌ وَحَجٌّ مَبْرُورٌ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1688