Sahih Al Bukhari 1686

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں زہیر بن حرب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں وہب بن جریر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں میرے والد نے حدیث بیان کی از یونس الایلی از الزہری از عبیداللہ بن عبداللہ از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، وہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ

عرفہ سے لے کر المزدلفہ تک وہ سواری پر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے بیٹھے تھے، پھر آپ نے المزدلفہ سے منیٰ تک حضرت الفضل رضی اللہ عنہ کو اپنے پیچھے بٹھایا، پس ان دونوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسلسل ”لبیک اللھم لبیک“ پڑھتے رہے حتیٰ کہ آپ نے جمرۃ العقبہ پر کنکریاں ماریں۔

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ يُونُسَ الْأَيْلِيِّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا كَانَ رِدْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَرَفَةَ إِلَى الْمُزْدَلِفَةِ ثُمَّ أَرْدَفَ الْفَضْلَ مِنْ الْمُزْدَلِفَةِ إِلَى مِنًى قَالَ فَكِلَاهُمَا قَالَا لَمْ يَزَلْ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُلَبِّي حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1686