Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1675

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عمرو بن خالد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں زہیر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابواسحاق نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے عبدالرحمان بن یزید کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے حج کیا، پس ہم المزدلفہ میں عشاء کے وقت یا اس کے قریب آئے، پھر انہوں نے ایک شخص کو حکم دیا تو اس نے اذان دی اور اقامت کہی، پھر انہوں نے مغرب کی نماز پڑھائی اور اس کے بعد دو رکعتیں پڑھیں، اس کے بعد انہوں نے رات کا کھانا منگا کر کھایا، میرا گمان ہے کہ پھر انہوں نے کسی شخص کو اذان دینے اور اقامت کہنے کا حکم دیا، عمرو بن خالد نے کہا: میرے علم میں یہ شک صرف زہیر کو تھا، پھر انہوں نے عشاء کی نماز دو رکعت پڑھائی، پھر جب فجر طلوع ہوئی تو انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت (منہ اندھیرے) اس دن اس جگہ میں صرف یہی نماز پڑھتے تھے، حضرت عبداللہ بن مسعود نے کہا: یہ دو نمازیں ہیں جو اپنے معمول کے وقت سے ہٹائی گئی ہیں، مغرب کی نماز جب لوگ المزدلفہ میں آئیں اور فجر کی نماز جو طلوع فجر ہوتے ہی پڑھی جائے، انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ يَقُولُ حَجَّ عَبْدُ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَأَتَيْنَا الْمُزْدَلِفَةَ حِينَ الْأَذَانِ بِالْعَتَمَةِ أَوْ قَرِيبًا مِنْ ذَلِكَ فَأَمَرَ رَجُلًا فَأَذَّنَ وَأَقَامَ ثُمَّ صَلَّى الْمَغْرِبَ وَصَلَّى بَعْدَهَا رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ دَعَا بِعَشَائِهِ فَتَعَشَّى ثُمَّ أَمَرَ أُرَى فَأَذَّنَ وَأَقَامَ قَالَ عَمْرٌو لَا أَعْلَمُ الشَّكَّ إِلَّا مِنْ زُهَيْرٍ ثُمَّ صَلَّى الْعِشَاءَ رَكْعَتَيْنِ فَلَمَّا طَلَعَ الْفَجْرُ قَالَ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يُصَلِّي هَذِهِ السَّاعَةَ إِلَّا هَذِهِ الصَّلَاةَ فِي هَذَا الْمَكَانِ مِنْ هَذَا الْيَوْمِ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ هُمَا صَلَاتَانِ تُحَوَّلَانِ عَنْ وَقْتِهِمَا صَلَاةُ الْمَغْرِبِ بَعْدَ مَا يَأْتِي النَّاسُ الْمُزْدَلِفَةَ وَالْفَجْرُ حِينَ يَبْزُغُ الْفَجْرُ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُهُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1675