امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از موسیٰ بن عقبہ از کریب از اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما، کریب نے سنا کہ حضرت اسامہ بیان کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میدانِ عرفات سے واپس جا رہے تھے، آپ نے پہاڑ کی ایک گھاٹی میں اتر کر پیشاب کیا، پھر آپ نے وضوء کیا اور تخفیف سے وضوء کیا (زیادہ پانی نہیں بہایا) میں نے آپ سے کہا: نماز؟ تو آپ نے فرمایا: نماز (کی جگہ) تمہارے آگے ہے، پھر آپ المزدلفہ میں آئے، پس آپ نے اچھی طرح وضوء کیا، پھر نماز کی اقامت کہی گئی تو آپ نے مغرب کی نماز پڑھی، پھر ہر شخص نے اپنے اونٹ کو اپنے ڈیرے پر بٹھا دیا، پھر (عشاء کی) نماز کی اقامت کہی گئی تو آپ نے نماز پڑھائی اور ان کے درمیان کوئی نماز نہیں پڑھی۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ كُرَيْبٍ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ دَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَرَفَةَ فَنَزَلَ الشِّعْبَ فَبَالَ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَلَمْ يُسْبِغْ الْوُضُوءَ فَقُلْتُ لَهُ الصَّلَاةُ فَقَالَ الصَّلَاةُ أَمَامَكَ فَجَاءَ الْمُزْدَلِفَةَ فَتَوَضَّأَ فَأَسْبَغَ ثُمَّ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ ثُمَّ أَنَاخَ كُلُّ إِنْسَانٍ بَعِيرَهُ فِي مَنْزِلِهِ ثُمَّ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَصَلَّى وَلَمْ يُصَلِّ بَيْنَهُمَا
Reference: Sahih Al Bukhari 1672