Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 166

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از سعید مقبری از عبید بن جریج انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا:

اے ابوعبدالرحمٰن! میں نے آپ کو چار ایسے کام کرتے ہوئے دیکھا ہے کہ آپ کے اصحاب میں سے کوئی ایک بھی ان کاموں کو نہیں کرتا؟ حضرت ابنِ عمر نے کہا: اے ابنِ جریج! وہ کون سے کام ہیں؟ انہوں نے کہا: میں نے دیکھا ہے کہ آپ (کعبہ کے) ارکان میں سے صرف دور رکن یمانی کو مس کرتے ہیں، اور میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ بغیر بالوں کے چمڑے کے جوتے پہنتے ہیں اور میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ زرد رنگ کے ساتھ رنگتے ہیں اور میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ جب آپ مکہ میں ہوتے ہیں تو لوگ جب چاند دیکھ لیتے ہیں تو احرام باندھ لیتے ہیں اور آپ احرام نہیں باندھتے حتیٰ کہ آٹھ ذوالحجہ ہو جائے حضرت عبداللہ بن عمر نے کہا: رہے ارکان (کعبہ کے کونے) تو میں نے رسول اللہ ﷺ کو صرف دور رکن یمانی کو مس کرتے ہوئے دیکھا ہے اور رہی بغیر بالوں کے چمڑے کی بات تو میں نے دیکھا ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایسے چمڑے کے جوتے پہنتے تھے جن پر بال نہیں ہوتے تھے اور ان ہی جوتوں میں وضو کرتے تھے، پس میں بھی محبت کرتا ہوں کہ ان جوتوں کو پہنوں اور رہا زرد رنگ تو میں نے رسول اللہ ﷺ کو زرد رنگ سے رنگتے ہوئے دیکھا ہے اور رہا احرام باندھنا تو میں نے دیکھا کہ نبی ﷺ اسی وقت احرام باندھتے تھے جب آپ کی اونٹنی آپ کو لے کر چل پڑتی تھی۔

حدَّثنا عَبْدُ اللَّهِ بنُ يُوسُفَ، قالَ: أخبَرَنا مالِكٌ، عن سَعِيدٍ المَقْبُرِيِّ، عن عُبَيْدِ بنِ جُرَيْجٍ: أَنَّهُ قالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بنِ عُمَرَ

أَبا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، رَأَيْتُكَ تَصْنَعُ أَرْبَعًا لَمْ أَرَ أَحَدًا مِنْ أَصْحابِكَ يَصْنَعُها. قالَ: وَما هِيَ يا ابْنَ جُرَيْجٍ؟ قالَ: رَأَيْتُكَ لا تَمَسُّ مِنَ الأَرْكانِ إِلَّا اليَمانِيَيْنِ، وَرَأَيْتُكَ تَلْبَسُ النِّعالَ السِّبْتِيَّةَ، وَرَأَيْتُكَ تَصْبُغُ بِالصُّفْرَةِ، وَرَأَيْتُكَ إذا كُنْتَ بِمَكَّةَ أَهَلَّ النَّاسُ إذا رَأَوُا الهِلالَ وَلَمْ تُهِلَّ أَنْتَ حَتَّى كان يَوْمُ التَّرْوِيَةِ. قالَ عَبْدُ اللَّهِ: أَمَّا الأَرْكانُ فَإِنِّي لَمْ أَرَ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ يَمَسُّ إِلَّا اليَمانِيَيْنِ، وَأَمَّا النِّعالُ السِّبْتِيَّةُ فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ يَلْبَسُ النَّعْلَ الَّتِي ليْسَ فيها شَعَرٌ وَيَتَوَضَّأُ فيها، فَأَنا أُحِبُّ أَنْ أَلْبَسَها، وَأَمَّا الصُّفْرَةُ فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ يَصْبُغُ بها، فَأَنا أُحِبُّ أَنْ أَصْبُغَ بها، وَأَمَّا الإِهْلالُ فَإِنِّي لمْ أَرَ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ يُهِلُّ حَتَّى تَنْبَعِثَ بِهِ راحِلَتُهُ.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 166