Sahih Al Bukhari 1669

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قتیبہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں اسماعیل بن جعفر نے حدیث بیان کی از محمد بن ابی حرملہ از کریب مولیٰ ابن عباس از حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما، انہوں نے بیان کیا کہ

میں میدانِ عرفات سے واپسی پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا سو جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بائیں جانب کی اس گھاٹی پر پہنچے جو مزدلفہ کے نزدیک ہے تو آپ نے اپنا اونٹ بٹھایا، پھر پیشاب کیا، پھر آپ آئے تو میں نے آپ کے اوپر پانی ڈالا، آپ نے خفیف سا وضوء کیا، میں نے پوچھا: یا رسول اللہ! نماز؟ تو آپ نے فرمایا: نماز (کی جگہ) تمہارے آگے ہے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہوئے حتیٰ کہ المزدلفہ پہنچ گئے، پھر آپ نے نماز پڑھی، پھر المزدلفہ کی صبح میں حضرت الفضل سواری پر آپ کے پیچھے بیٹھے۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حَرْمَلَةَ عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ قَالَ رَدِفْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَرَفَاتٍ فَلَمَّا بَلَغَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الشِّعْبَ الْأَيْسَرَ الَّذِي دُونَ الْمُزْدَلِفَةِ أَنَاخَ فَبَالَ ثُمَّ جَاءَ فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ الْوَضُوءَ فَتَوَضَّأَ وُضُوءًا خَفِيفًا فَقُلْتُ الصَّلَاةُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ الصَّلَاةُ أَمَامَكَ فَرَكِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى أَتَى الْمُزْدَلِفَةَ فَصَلَّى ثُمَّ رَدِفَ الْفَضْلُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةَ جَمْعٍ َ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1669